فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا
02 اکتوبر 2018 (15:50) 2018-10-02

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے محمد میاں سومرو کو راضی کرلیا ہے جبکہ ان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ کابینہ میں توسیع کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق پانچ سے چھ نئے وزراء رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے۔

سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کو نجکاری کا قلم دان ملے گا۔ زرتاج گل اور فیصل واوڈا کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ زرتاج گل کو وزارت مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے جبکہ علی امین گنڈا پور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے۔ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلم دان ملنے کا امکان ہے۔


ای پیپر