فوٹوبشکریہ فیس بک

اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے حکومت نیا بلدیاتی نظام لانے کو تیار
02 اکتوبر 2018 (15:15) 2018-10-02

لاہور: اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے حکومت نیا بلدیاتی نظام لانے کو تیار، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان وزیراعظم کو بریفنگ دینے اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں بریک تھرو کا امکان۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے، عبدالعلیم خان وزیراعظم کو مجوزہ بلدیاتی نظام پر بریفنگ دینگے۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ضلع کونسل کے ساتھ ضلع ناظم کا عہدہ بھی ختم، اختیارات تحصیل کونسل کو دینے کی تجویز۔ تحصیل ناظم کا انتخاب براہ راست کیا جائے گا، جبکہ ہر ویلج کونسل کا ناظم تحصیل کونسل کا ممبر ہوگا۔


ای پیپر