بیٹے اور داماد کا ایڈن سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں : افتخار چوہدری
02 اکتوبر 2018 (14:32) 2018-10-02

لاہور: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور داماد کا ایڈن ہاؤسنگ سکینڈ ل سے کوئی تعلق نہیں ‘ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے‘ مریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں، سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی‘ اگر مشرف بہادر ہیں تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

اپنے ایک انٹرویو میں افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ فواد چودھری کے ہوتے ہوئے حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں اگر موجودہ حکومت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار فواد چودھری ہوں گے،سابق صدرپاکستان جنرل (ر)پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرف بہادر ہیں تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، مریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں، سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی۔ 


ای پیپر