فوٹوبشکریہ فیس بک

پنجاب میں لاکھوں گندے انڈوں کی برآمدگی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا
02 اکتوبر 2018 (13:02) 2018-10-02

لاہور: پنجاب میں لاکھوں گندے انڈوں کی برآمدگی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید 11 لاکھ گندے انڈوں کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑ لی۔

پنجاب میں گندے انڈوں کی بھرمار، فوڈ اتھارٹی نے آج 11 لاکھ گندے انڈوں کی ایک اور کھیپ پکڑلی۔ کل 7 لاکھ گندے انڈے ضائع کیے گئے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں گندے انڈوں کی برآمدگی انتہائی تشویشناک ہے۔ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث تمام کرداروں کو گرفت میں لائیں گے۔

ادھر خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے خیبرپختونخوا آنے والا 6 ہزار لٹر غیر معیاری دودھ ضائع کردیا۔


ای پیپر