فوٹوبشکریہ فیس بک

پنجاب حکومت قبضہ مافیا کیخلاف حرکت میں آگئی
02 اکتوبر 2018 (12:29) 2018-10-02

لاہور: پنجاب حکومت قبضہ مافیا کیخلاف حرکت میں آگئی، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں منشا بم کے قبضے سے 80 کنال اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت ان ایکشن، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، جوہر ٹاؤن لاہور میں منشا بم کے قبضے سے 80 کنال اراضی واگزار کرانے کیلئے بھرپور کارروائی۔

مکینوں کا احتجاج، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، انارکلی میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

ادھر ملتان میں بھی ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کیخلاف سرگرم، عید گاہ تا شاہ شمس پارک روڈ پر درجنوں کھوکھے اور تعمیرات مسمار کردیں۔


ای پیپر