فوٹوبشکریہ فیس بک

جھنگ کے رہائشی نوجوان کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے
02 اکتوبر 2018 (10:53) 2018-10-02

جھنگ : کراچی کے فالودہ فروش کے بعد جھنگ کے رہائشی نوجوان کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے، ایف آئی اے نے محمد اسد کو تحقیقات کیلئے آج کراچی طلب کرلیا

جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ایک اور نوجوان بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا۔ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کے رہائشی محمد اسد کے نام دواکاؤنٹس سے 17 کروڑ 30 لاکھ روپے نکلوائے گئے۔ طالبعلم کا دونوں اکاؤنٹس سے لاعلمی کا اظہار۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے کراچی طلب کر لیا۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت۔

دوسری جانب پریشانی میں مبتلا اسد کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ نوکری کی تلاش میں سرگرداں بیٹے کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے انہیں علم نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی میں فالودہ بیچنے والے عبدالقادر نامی شخص کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔


ای پیپر