جواب عرض ہے !
02 اکتوبر 2018 2018-10-02

٭....عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتا ہوں۔ (وزیراعظم عمران خان )

O....اور اسی بہانے خود بھی زحمت سے بچ جاتا ہوں !

٭....سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے خریدی جانے والی تین بھینسیں نیلام کردی گئیں (ایک خبر)

O....بھینسوں کی جگہ کتے ہوتے شاید نیلامی سے بچ جاتے!

٭....آرمی چیف نے واضح کہا ہے فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے ، (وفاقی وزیر چودھری فواد حسین )

O....جبکہ جذبہ خیرسگالی کے طورپر جواباً ہم نے بھی واضح کردیا ہے کہ نہیں سر ایسا نہیں ہوسکتا!

٭....جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری کی عبوری ضمانت منظور۔ (ایک خبر)

O....زرداری نے اپنے حق میں اچھا فیصلہ دیا ہے !

٭....الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا ہے ۔ (امیر جماعت اسلامی سراج الحق )

O....اور اگر کامیاب بھی رہتا ہم نے پھر بھی ناکام ہی رہنا تھا !

٭....منصب مل جاتے ہیں منزل ملنا ضروری نہیں۔ (مولانا فضل الرحمان)

O....نہ ڈیزل ملنا ضروری ہے !

٭....سی پیک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ (وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد)

O....مگر یہ وہ ہڈی نہیں جو مجھے ڈالی گئی ہے !

٭....نجکاری سے ملازمین کو بے روزگار کیا گیا تو سخت مزاحمت کروں گا۔ (بلاول بھٹو زرداری)

O....اور اس مقصد کے لیے الماس بوبی کو بھی ساتھ ملاﺅں گا کیونکہ ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں!

٭....عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیئے۔ (وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار)

O....لہٰذا وزیراعظم عمران خان کو چاہیے فوراً مجھے تبدیل کردیں!

٭....ایوان صدر چھوڑنے کے بعد خود کو ہلکا پھلکا محسوس کررہا ہوں۔ (سابق صدر ممنون حسین)

O....ایوان صدر بھی یقیناً خود کو ہلکا پھلکا ہی محسوس کررہا ہوگا !

٭....حکومت عوام کے لیے بھی ”سستی ہیلی کاپٹر سروس“شروع کرے۔ (سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی)

O....اور اگر ہوسکے تو ہم سابق وزیروں کے لیے کوئی ”سستی ٹیکسی سروس“ بھی شروع کردے !

٭....وزیراعلیٰ پنجاب قومی خزانے سے عیاشیاں کررہے ہیں۔ (حمزہ شہباز شریف)

O....جبکہ عیاشیاں مع بدمعاشیاں کرنے کا حق اس ملک میں صرف ہمارا ہے !

٭....عامر لیاقت حسین کی بلیک میلنگ سے نہیں ڈرتے (رہنما تحریک انصاف فیصل واڈا)

O....ہم صرف زلفی بخاری اور عون چودھری سے ڈرتے ہیں !

٭....فوج اور عدلیہ ہمارے پیچھے کھڑے ہیں۔ (وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری)

O....دوسرے لفظوں میں انہوں نے ہمیں آگے لگایا ہوا ہے !

٭....پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشیاں شروع کردی ہیں۔ (چیف جسٹس میاں ثاقب نثار)

O....تو اور حکمرانوں کا کام کیا ہوتا ہے ؟

٭....عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ (وزیراعظم عمران خان )

O....پہلے ذرا فوج سے کئے گئے وعدے پورے کرلیں!

٭....زلفی بخاری کی ہمشیرہ ملائکہ علی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کردیا گیا ۔(ایک خبر)

O....پس ثابت ہوا پی ٹی آئی کی حکومت میں اقربا پروری صرف عمران خان کے لیے ممنوع ہے !

٭....اب تحریک انصاف کی حکومت کے صرف کام بولیں گے۔ (وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار)

O....اور اللہ کرے حکومت کے کام ویسے نہ بولیں جیسے میں بولتا ہوں !

٭....لگتا ہے مریم نواز شریف کی اپیل منظور کرلی جائے گی ۔ (ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری)

O....لگتا ہے یا آپ کو کسی نے بتایا ہے ؟

٭....عمران خان ضمنی الیکشن لڑیں انتقام نہ لیں۔ (سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق)

Oکیونکہ انتقام لینا صرف ہمیں زیب دیتا ہے !

٭جعلی مینڈیٹ جلد دفن ہوجائے گا ۔ (سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف)

O....جبکہ ہمیں ابھی ذرا ٹائم لگے گا !

٭....نیب کا گند بھی عدالت نے صاف کرنا ہے ؟(چیف جسٹس میاں ثاقب نثار)

O....عدالت نے ویسے اپنا گند بھی صاف کرنا ہے ، جو اللہ کرے وہ کرلے!

٭....پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی سوچ میں فرق ہے ۔ (وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک)

O....صحت میں بھی فرق ہے !

٭....خیبرپختونخوا میں من پسند بھرتیاں نہ کرنے پر 27افسران معطل ۔(ایک خبر)

O....روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی رے!

٭....عمران خان ہمارا گھیراتنگ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ (سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق)

O....عمران خان وزیراعظم ہیں ” درزی“ نہیں جو آپ کا گھیرا تنگ کردیں !

٭....چند ماہ میں شکوک وشبہات ختم ہو جائیں گے۔ (وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر)

O....ورنہ ہم تو ختم ہوہی جائیں گے !

٭....سرکاری افسر نے کویتی وفد کے سربراہ کا پرس چوری کرلیا۔ (ایک خبر)

O....اب بھی وقت ہے وزیراعظم عمران خان کو چاہیے عالمی سطح کی بے عزتی سے بچنے کے لیے سرکاری افسران کو تھوڑی بہت کرپشن کی اجازت دیئے رکھےں !

٭....موجودہ حکمران صرف یوٹرن لے سکتے ہیں۔ (بلاول بھٹو زرداری)

O....تو آپ کیا چاہتے ہیں، وہ کیا لیں ؟

٭....عمران خان سوائے فنکاریاں دکھانے کے کچھ نہیں کررہے ۔ (سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف)

O....جبکہ یہی کام میں ان سے اچھا کرلیتا تھا !

٭....عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ (وفاقی وزیر شیریں مزاری)

O....ہم صرف کرسی پر بوجھ ڈالیں گے !

٭....جی چاہتا ہے دنیا داری چھوڑ کر درویشی اختیار کرلوں۔ (اداکارہ میرا)

O....پہلے خان صاحب سے پوچھ لیں آپ کو بھی اس کا کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں ؟؟؟

٭....پنجاب کی خوش قسمتی ہے اسے عثمان بزدار جیسا وزیر اعلیٰ ملا۔ (وزیراعظم عمران خان)

O....شکر ہے ایسی ”خوش قسمتی“ مرکز کے حصے میں نہیں آگئی!

٭....میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری ۔ (خاتون اول بشریٰ بی بی)

O....جیسے خان صاحب کی ساری زندگی جائے نماز پر گزری؟؟؟!

٭....امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ (شاہ محمود قریشی وفاقی وزیر خارجہ )

O....جس کے لیے ہم چاہتے ہیں آئندہ امریکہ بھی ہم سے قرض مانگے!

٭....اب کوئی بھی شخص نیب کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوسکتا ۔(جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال چیئرمین نیب)

O....جبکہ مجھے اس سلسلے میں مستقل استثنیٰ حاصل ہے

٭....حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے۔ (رہنما پی ٹی آئی عندلیب عباس)

O....یعنی حکومت کو آپ جیسا نہ سمجھا جائے ؟

٭....عمران خان نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا ہے وہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ۔(سابق وزیر مریم اورنگ زیب)

O....آپ تبدیلی دیکھنے کی کوشش ہی کررہی ہیں ناں ؟!

٭....فی الحال کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔(سابق وزیراعظم نواز شریف)

O....کیونکہ فی الحال میرے پاس کچھ کہنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں !


ای پیپر