Kabul University , Afghanistan Police
02 نومبر 2020 (16:03) 2020-11-02

کابل :کابل یونیورسٹی میں مسلح افراد کی اندھا دھند فارئنگ ،طالب علموں نے دیواریں پھلانگ کر اپنی جان بچائی ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے ایک مسلح گروہ یورنیورسٹی کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی ،ابتدائی طور پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور یونیورسٹی کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دیں ۔

افغان حکام کے مطابق یونیورسٹی حملے کی فی الحال کسی تنظیم نے ذمہ دار ی قبول نہیں کی ،دوسری جانب طالبان نے کابل یونیورسٹی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ،افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کی چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو واضح کیا جائے کہ کہیں اس کے پیچھے کوئی سازش تو نہیں ،افغان حکام کا کہنا ہے وہ امن منصوبے کی کوشش کو خراب نہیں ہونے دینگے اور حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو سامنے لا یا جائے گا ۔


ای پیپر