Indian PM,narendra Modi,embarrassment,parrot
02 نومبر 2020 (23:29) 2020-11-02

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر اس بار کوئی انسان نہیں بلکہ ایک طوطے نے مودی کی بات ماننے سے انکار کر  دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر مودی کو لیکر ایک خبر زیر گردش ہے ۔ اس بار مودی کو ایک طوطے نے شرمندہ کیا اور ان کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کر د یا ۔ بھارتی وزیر اعظم گجرات کے علاقے کیوڈایا میں نئے چڑیا گھر کا افتتاح کرنے پہنچے تو انہیں انتظامیہ کی طرف سے چڑیا گھر کی سیر کرانے کا پروگرام تھا۔ مودی بڑے خراماں خراماں چلتے ہوئے جانوروں کا جائزہ لے رہے تھے مگر جب وہ مکائو نسل کے طوطوں کے پنجرے کے پاس پہنچے تو ان کیلئے وہ حصہ کھول دیا گیا۔ 

بھارتی وزیر اعظم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تاکہ طوطا ان کے ہاتھ پر بیٹھ  جائے مگر طوطا پیچھے ہٹ گیا۔ مودی مسلسل کوشش کرتے رہے مگر طوطے نے انہیں بالکل بھی لفٹ نہ کرائی ۔ آخر کار مودی کو شرمندہ ہو کر آگے دوسرے جانوروںکی طرف جانا پڑا۔ 

حیران کن بات یہ ہے کہ طوطا ان سے پہلے آنے والے تمام لوگوں کے ہاتھوں پر بیٹھتا رہا اور جب مودی شرمندہ ہو کر آگے کی طرف بڑھے تو ایک اور شخص نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور طوطا بغیر ہچکچاہٹ کے اس کے ہاتھ پر بھی بیٹھ گیا۔ 


ای پیپر