amrita rao,child birth,bollywood,film actress
02 نومبر 2020 (23:13) 2020-11-02

ممبئی :بھارت کی ہردلعزیز اداکارہ امرتا رائو کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امرتا رائو کی شادی ریڈیو میزبان انمول کے ساتھ ہوئی جس کے بعد ان کی فلمی مصروفیات کم ہو گئیں اور انہیں نے آخری فلم ’’ٹھاکرے‘‘ نواز الدین صدیقی کے ساتھ کی تھی۔ امرتا اور انمول کے گھر ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں بخیریت اور صحت مند ہیں۔

امرتا رائو نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں بطور والدہ اپنی زندگی کے ایک نئے دور میں شامل ہو رہی ہوں‘‘۔ امرتا کی پوسٹ پر ان کے مداحین کی ایک بڑی تعداد نے ان کو مبارکباد دی مگر یہاں پر بھی کچھ ٹرولز نے آکر منفی باتیں کرنے کی کوشش کی جن کو وہاں پر موجود لوگوں  نے فوری طور پر جواب دیا۔ 

امرتا رائو بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ہیں جنہوں نے ’’ویواہ‘‘ جیسی شاندار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور انہیں ایک منجھی ہوئی اداکارہ سمجھا جاتا ہے۔


ای پیپر