Provincial Minister,Fayyaz-ul-Hassan Chauhan,unaware
02 نومبر 2020 (22:50) 2020-11-02

لاہور : صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان وزارت چھن جانے سے مکمل طور پر لاعلم نکلے۔ جب صحافیوں نے ان سے وزارت چھن جانے کے بارے میں پوچھا سے فیاض الحسن چوہان نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کسی خبر کا علم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر اپنے عہدے سے ہٹا دئیے گئے ہیں۔ اس سے قبل انہیں متنازعہ بیانات پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا لیکن اس بار وہ کیوں زیر عتاب آئے ہیں اس کا علم تاحال نہیں لیکن سکا لیکن انہیںوزارت اطلاعات سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی ذمہ دار بحیثیت معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کو سونپ دی گئی ہے۔

جب اس سے حوالے سے صحافیوں نے فیاض الحسن چوہان سے پوچھا کہ انہیں کیوں وزارت سے ہٹایا گیا ہے تو وہ ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا کہ انہیں تو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اس بے خبری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ کسی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں نہیں کیا گیا بلکہ اچانک کیا گیا ہے اور اس بارے میں فیاض الحسن چوہان کو بھی معلوم نہیں تھا۔ 


ای پیپر