Fayyaz-ul-Hassan Chauhan,Firdous Ashiq Awan,removed,provincial information minister
02 نومبر 2020 (20:19) 2020-11-02

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کیلئے ایک بار پھر برا وقت آگیا۔ انہیں صوبائی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر فردوس عاشق اعوان کو تعینات کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر اطلاعات کے عہد سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ محکمہ کالونیز کا قلمدان اب بھی ان کے پاس ہی رہے گا۔ فیاض الحسن چوہان کی  جگہ فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔ 

فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی ایک بار متنازعہ بیانات  دینے کی وجہ سے صوبائی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جا چکے ہیں جس کے بعد انہیں دوبارہ یہ قلمدان دیا گیا۔ اب تک وجوہات سامنے نہیں آ رہی ہیں کہ آخر کیوں انہیں  صوبائی وزارت اطلاعات سے ہٹایا گیا ہے۔

فردوش عاشق اعوان اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات رہی ہیں جس کے بعد انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ اب انہیں صوبے میں فیاض الحسن چوہان کی جگہ لایا گیا ہے۔


ای پیپر