abid malhi, motorway incident, physical remand
02 نومبر 2020 (19:12) 2020-11-02

لاہور:موٹرے سانحہ کے الزام عابد ملہی کو عدالت نے ایک بار پھر 15 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کی عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ دیا  جائے جس کے بعد عدالت نے مزید 15 روز کیلئے ملزم عابد ملہی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ عابد ملہی نے عدالت کو بتایا کہ ا سے بیوی اور بچوں کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بعد میں دیکھا جائے گا اور ملاقات بھی ہو  جائے گی۔

 موٹرے سانحہ کے بعد ملک بھر عوام میں غم و غصہ کی کیفیت رہی ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پولیس پر بہت دبائو تھا ۔ عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد متاثرہ خاتون سے اس کی شناخت کروائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ موٹروے پر ایک خاتون کو سفر کے دوران غیرانسانی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی یہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر