Shahbaz Gul,PML-N,save nawaz sharif,corruption
02 نومبر 2020 (18:45) 2020-11-02

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سارے رہنما صرف اس کوشش میں ہیں کہ ان کے آقا کی کرپشن بچ  جائے ٗ ہندوستان کی مفاد کی بات کرنے والوں کو کردار کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے اکائونٹ میں بھارتی بنک اکائونٹس سے اربوں روپے وصول ہوئے ہیں اوروہ پارسائی کا راگ الاپتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ اس نے سوال نہ پوچھا  جائے جبکہ انہیں کرپشن کی مہارت میاں مفرور سے ملی ہے۔ اداروں کے خلاف  مسلم لیگ(ن) کی ہرزہ سرائی شرمناک ہے۔یہاں پرکردار کے کچھ کالے میاں مفرور کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں ہی آپ لوگوں نے ہیرا پھیری کی، شہباز شریف سمیت آپ کا طریقہ واردات ہی کمیشن اور کک بیکس تھا۔ ملک کی بربادی کا  ذمہ دار شریف ٹبر ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا قصور نہیں، ن لیگ ہمیشہ سے ہی استثنائوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ ایک اور استثنیٰ کے خواب دیکھنے والوں کو اب کچھ نہیں ملنا۔


ای پیپر