The private sector will be brought forward for the development of sports: Dr. Fehmida Mirza
02 نومبر 2020 (10:21) 2020-11-02

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سپورٹس صوبوں کے پاس چلی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لائیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام روڈ ریس چیمپیئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ روڈ چیمپیئن شپ اسلام آباد سے مری تک منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان سمیت افغانستان کے 110 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ سوئی سدرن گیس کے رضوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ افغانستان کے فصیح اللہ اور بائیکستان کے حنزلہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ مقابلوں کا انعقاد ہر سطح پر ہونا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو صحتمند سرگرمیوں میں شرکت کا موقع مل سکے۔ انہوں نے فیڈریشن کو ہدایت کی کہ پشاور سے افغانستان تک روڈ ریس کا اہتمام کیا جائے۔ اس ایونٹ لے انعقاد سے خطے میں امن کا پیغام جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ٹیلنٹ کا ایک بہت بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت بھی محدود وسائل میں رہتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی مدد کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سائیکلنگ کا کھیل ملک میں نوجوانوں کے لئے ایک صحت مندانہ سرگرمیاں مہیا کر رہا ہے۔

اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، سیکرٹری جنرل نثار احمد، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصور احمد اور محمد اعظم ڈار بھی موجود تھے۔


ای پیپر