مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا ،ن لیگ او پیپلزپارٹی کا صاف انکار
02 نومبر 2019 (23:39) 2019-11-02

اسلام آباد:آزادی مارچ میں شریک جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے احتجاج کے دوران دھرنا دینے کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کا ڈی چوک پر دھرنے کے مولانا فضل الرحمن کے فیصلے پر اتفاق نہ ہوسکا، ڈی چوک پر دھرنے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے جمعیت علماءاسلام ف کی مخالفت کردی۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ڈی چوک نہ جانے کا مشورہ دیا ۔

اپوزیشن نے دونوں بڑی جماعتوں کو احتجاج کا دورانیہ طویل نہ کرنے کی بھی تجویز دی ۔ ذرائع کے مطابق نئی تجاویز میں اجتماعتی استعفوں کی تجویز کو زیرغور لانے پر اتفاق کیا گیا ، ذرائع کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف ) نے چند روز دھرنے دیئے رکھنے پر اصرار کیا ،دونوں بڑی جماعتوں کو حکومت سے معاہدہ تورنے کی بھی مخالفت کی گئی ،تمام جماعتیں نئی تجاویز پر اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گی۔


ای پیپر