ڈیل ملے گی یا ڈھیل ،فردوس عاشق اعوان کا اہم بیان سامنے آگیا
02 نومبر 2019 (23:31) 2019-11-02

ڈیل ملے گی یا ڈھیل ،فردوس عاشق اعوان کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم اب کسی صورت مولانا کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی ، دینی مدارس کے معصوم طلباءکو سڑکوں لاکر کر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نہ تو ان کے ساتھ ڈیل کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی انہیں ڈھیل دینے کو۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہوچکے ہیں، ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم اب کسی صورت مولانا کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے معصوم طلباءکو سڑکوں لاکر کر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالخلافہ میں کھڑے ہوکر قومی اداروں پر پر زبان درازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب قومی اداروں پر تو دشمن حملہ آور ہوتے ہیں آپ کا کیا ایجنڈاہے؟ ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی بونے ایک ایک کرکے محض اس لیے اچھل کود میں مصروف ہے کہ خود کو احتسابی شکنجے سے بچا لیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فقط ذاتی مفادات عزیز ہے ،ملک و قوم اور عوام کا نہ تو انہیں پہلے خیال تھا نہ اب ہے اور نہ ہی یہ کبھی ملکی مفاد کا سوچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نہ تو ان کے ساتھ ڈیل کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی انہیں ڈھیل دینے کو۔


ای پیپر