پی سی بی پر پابندی کا خدشہ ،اہم خبر
02 نومبر 2019 (18:26) 2019-11-02

لاہور:ٹی 10‘ لیگ میں کرکٹرز نہ بھیجنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا خدشہ ہے۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں 14سے 24 نومبر تک منعقد ہونے والی ٹی 10لیگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کرکٹرز کو این او سی دے کر واپس لینے کے سبب مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے، ماضی میں لیگ کے پہلے دو ایڈیشن کی میزبانی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے گئے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے کی تھی۔

پہلی بار اس ایونٹ کی میزبانی شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی کر رہا ہے، ساتھ ہی امارات کرکٹ بورڈ بھی ماضی کے برخلاف اس مرتبہ ایونٹ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور اطلاعات کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد الزارونی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اس سلسلے میں ٹیلی فون پر رابطہ کر کے لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو نا بھیجنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی اس حوالے سے انہیں کسی قسم کی یقین دہانی کے حوالے سے ناکام رہے۔

پی سی بی کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ پر ٹی 10لیگ میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کے حوالے سے شدید دباﺅ ہے، اگرچہ بورڈ نے پہلے 16کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا، بعد میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کی بنیاد پر دیا گیا این او سی منسوخ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فٹنس کیلئے لگایا گیا کیمپ قائد اعظم ٹرافی میں شریک کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے لیے لگایا جارہا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ محمد عامر اور ٹیسٹ کرکٹ سے عارضی رخصت لینے والے وہاب ریاض فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل ہی نہیں رہے، تو ان کی فٹنس کیمپ میں شمولیت کا کیا جواز بنتا ہی اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ محمد حفیظ نے لاہور میں چند دن قبل چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کی، تو انہیں ٹی 10لیگ کے سوال پر وسیم خان نے نا جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے طور پر شرکت سے دست بردار ہو جائیں تو مناسب ہوگا، جس پر محمد حفیظ نے وسیم خان سے استفسار کیا کہ بورڈ ہمیں آئی سی سی کی منظور لیگ میں شرکت سے روکنے کا باقاعدہ خط دے، جس پر وسیم خان کوئی واضح جواب نہ دے سکے۔


ای پیپر