اولادوں کو نوازنے کیلئے ریاست پر حملہ کیا جا رہا ہے : فردوس عاشق
02 نومبر 2019 (16:52) 2019-11-02

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑے سیاسی رہنماؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں، یعنی مفتی محمود خاندان ، اچکزئی خاندان ، ولی خاندان ، بھٹو خاندان اورشریف خاندان ۔اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں‘‘۔


ای پیپر