عمران خان نے بنی گالہ میں اہم اجلاس طلب کر لیا 
02 نومبر 2019 (16:46) 2019-11-02

اسلام آباد :ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں کے پیش نظر عمران خان نے بنی گالہ میں اہم اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میں کابینہ کے اہم اراکین اور جے یو آئی ف کیساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن بھی شامل ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی مولانا فضل الرحمن کی تقریر کے بعد عمران خان نے بنی گالہ میں 21اہم شخصیات کا اجلاس طلب کر لیا ہے جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کو خصوصی طور پر طلب کیا گیا ہے ۔

اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر مشاورت کی جائے گی اور مذاکراتی کمیٹی جے یو ا?ئی کے نمائندوں سے ہونے والے رابطوں پر بریف کرے گی۔


ای پیپر