سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی گرفتار
02 نومبر 2019 (12:46) 2019-11-02

ریاض: سعودی مملکت میں پاکستانیوں سمیت غیر قانونی تارکین کیخلاف کریک ڈاؤن میں 41 لاکھ سے زائد گرفتار ۔گزشتہ 16 ماہ سے جاری غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں تیزی آ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تارکین اقامہ، محنت اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔ سعودی عرب میں اس وقت 41 لاکھ 6 ہزار 219 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔جن میں سے 10 لاکھ 25 ہزار 699 افراد کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔ 5 لاکھ 67ہزار 824 غیر قانونی تارکین کو فوری سزائیں دی گئیں۔ 5لاکھ 21ہزار 391 غیر قانونی تارکین کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے سفارتی مشنوں کی تحویل میں دے دیا گیا۔جبکہ 6 لاکھ 88ہزار 984 غیر قانونی تارکین کو ریزرویشن کی کارروائی مکمل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا دعویٰ ہے تارکین وطن چاہے جتنا بھی چھپ کر بیٹھ جائیں، سعودی سیکیورٹی ادارے انہیں ہر مقام سے ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ اس مہم میں مملکت کے 17 ادارے اور محکمے حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ غیرقا نونی تارکین کو پناہ دینے اور ملازمت فراہم کرنے والوں کو بھی سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی مملکت سے 37 ہزار 897 غیر قانونی تارکین گرفتار کیے جا چکے ہیں۔


ای پیپر