مولانا سمیع الحق کو چاقو کے وار سے شہید کیا گیا ،بیٹا مولانا حامد الحق
02 نومبر 2018 (20:00) 2018-11-02

راولپنڈی : جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا سمیع الحق کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم یہ حملہ کہاں ہوا اور کس نے کیا؟ اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مولانا پر حملہ بم یا گولیوں سے نہیں بلکہ چاقو سے حملہ کیا گیا ،بیٹے کے مطابق حملہ گھر پر ہوا ہے ،گھر کا ملازم سبزی لینے باہر گیا تھا جب واپس آیا تو دیکھا مولانا خون میں لت پت بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے ، چاقو سے ان کے سینے پر وار کیے گئے ،فوری طور پر ان کو ہسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹر وں نے ان کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ۔


ای پیپر