عامر ذوالفقار آئی جی اسلام آباد تعینات ، نوٹیفکیشن جاری
02 نومبر 2018 (17:55) 2018-11-02

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر ذوالفقار نئے آئی جی تعینات کردیے گئے ۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا سوموٹو نوٹس لیا ۔ نامزد آئی جی اس سے قبل آئی جی موٹر وے بھی رہ چکے ہیں ۔


ای پیپر