جمال خاشقجی خطرناک انسان تھا :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
02 نومبر 2018 (17:06) 2018-11-02

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدرکے داماد جیرڈ کشنر اور سکیورٹی ایڈوائزرجان بولٹن سے ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو خطرناک قرار دیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سعودی ولی عہد کی جیرڈکشنر اور جان بولٹن کو تازہ ترین ٹیلی فون کال 9اکتوبر کوکی گئی۔

اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد نے جیرڈکشنر اورجان بولٹن کو خاشقجی کی ہلاکت تسلیم کئے جانے سے قبل ٹیلی فون کیا اور خاشقجی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاﺅس پر سعودی عرب تعلقات برقراررکھنے پر بھی زوردیا۔

جمال خاشقجی کے اہل خانہ نے امریکی اخبار کوجاری کیے جانے والے بیان میں اس بات کی تردید کی ہے کہ جمال خاشقجی کا کسی شدّت پسند گروپ سے تعلق نہیں تھا اور نہ وہ خطرناک شخص تھے۔


ای پیپر