فوٹوبشکریہ فیس بک

اصغر خان عمل درآمد کیس، سپریم کورٹ کا جاوید ہاشمی کو آئندہ نوٹس نہ کرنے کا حکم
02 نومبر 2018 (14:06) 2018-11-02

اسلام آباد: اصغر خان عملدرآمد کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہاشمی صاحب آج آپ نے بھری عدالت میں آپ کی ذات سے میری عقیدت کا راز کھول دیا، اب میں اصولی طور پر اس کیس کو سننے کے لیے ڈس کوالیفائی ہو گیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے درمیان انتہائی دلچسپ مقالمہ ہوا۔

سماعت کے دوران جاوید ہاشمی نے عدالت میں کہا کہ ” کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے میرے ہاتھ چومے تھے اور آنکھوں سے لگائے تھے“ ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ” ہاشمی صاحب آج آپ نے بھری عدالت میں آپ کی ذات سے میری عقیدت کا راز کھول دیا، اب میں اصولی طور پر اس کیس کو سننے کے لیے ڈس کوالیفائی ہو گیا ہوں۔ چیف جسٹس نے اصغرخان عمل درآمد کیس میں جاوید ہاشمی کو آئندہ نوٹس نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں بیمار آدمی ہوں لیکن سپریم کورٹ کے لیے میرا احترام ہے، سپریم کورٹ کے لیے میرا احترام مجھے ہر سماعت پر یہاں کھینچ لاتا ہے، میں سپریم کورٹ کے احترام میں لفٹ بھی استعمال نہیں کرتا، جب ہم یہاں پیش ہوتے ہیں تو ساری قوم دیکھتی ہے کہ کچھ کیا ہے تو عدالت جا رہے ہیں۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسد درانی نے فہرست میں میرا نام نہیں دیا، بعد میں مجھے بھی نوٹس کر دیا گیا، مجھے نیب نے بری کردیا تھا، میرا سارا مقدمہ کلیئر ہوگیا تھا، جب بھی نوٹس ہوگا میں عدالت میں ضرور پیش ہوں گا۔ چیف جسٹس نے اصغر خان علمدرآمد کیس میں جاوید ہاشمی کو آئندہ نوٹس نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بشیر میمن صاحب اگر ان لوگوں کے خلاف ثبوت نہیں تو بتادیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی ساتھ عزت و احترام سے بات کریں۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 19 میں سے 17 لوگوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں، لوگ راستے بند ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کہ کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ تفتیش بھی آپ نے کرنی ہے اور چالان بھی آپ نے بنانا ہے۔

ڈی جی آیف آئی اے نے کہا کہ وزارت دفاع سے گفت وشنید چل رہی ہے، وزارت دفاع نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی ہے۔ چیف جسٹس نے اصغرخان عمل درآمد کیس میں جاوید ہاشمی کو آئندہ نوٹس نہ کرنے کا حکم دیدیا۔


ای پیپر