حرامانی کےساتھ پیش آیا افسوس ناک واقعہ ،ویڈیوز وائرل
02 May 2021 (15:47) 2021-05-02

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو دن دھیاڑے لوٹ لیا گیا ،حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچیں تو دو مسلح ڈاکوئوں نے انہیں لو ٹ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کو گھر کے دروازے پر ہی لوٹ لیا گیا ،حرامانی نے ڈکیتی کی اس واردات کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈکیتی کرنے والے ڈاکوئوں کو معاف کر دیا ہے ،حرامانی نے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل بول لکھ کر ڈاکوئوں کو معاف کیا ،’’جا تجھے معاف کیا ، میرا فون چھیننے والے‘‘

انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اُن کے گھر باہر آکر رکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے ان کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے ، اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں ، حرا مانی کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 اداکارہ اور ان کے بچوں کو لوٹنے کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین میں ایک خوف پیدا ہوگیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں ۔

انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں اداکارہ حرامانی نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی ، جس کے ساتھ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’جا تجھے معاف کیا ، میرا فون چھیننے والے‘‘۔


ای پیپر