کیپشن:   فائل فوٹو
02 May 2021 (10:46) 2021-05-02

لاہور: دنیا بھر میں پاوری گرل کے نام سے مشہور دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، اس مرتبہ ان کے مشہور ہونے کی وجہ ان کی نئی تصویر ہے جسے لوگ بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

دراصل یہ ایک فوٹو شوٹ کے دوران اتاری گئی تصویر ہے جس میں دنانیر مبین بہت خوبصورت انداز میں نظر آ رہی ہے۔ اس تصویر میں وہ ہلکے گلابی رنگ کے فراک میں ملبوس نظر آ رہی ہیں۔

دنانیر مبین نے اس تصویر کو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپ لوڈ کیا ہے۔ انہوں نے جیسے ہی یہ شیئر کی ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور دیگر پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ اس تصویر میں لوگ پاوری گرل کے نئے روپ کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

نوجوان سوشل میڈیا سٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس تصویر میں لکھا کہ انھیں آج پریوں کی کہانیوں جیسا محسوس ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین دنانیر مبین کی اس تصویر کو پسند کر رہے ہیں بلکہ ان کی خوب تعریف بھی کی جا رہی ہے۔ 

خیال رہے کہ پاوری گرل نے کچھ عرصہ قبل اپنی کچھ سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے چلبلے انداز میں کہا تھا کہ یہ میں ہوں، یہ ہمارے گاڑی ہے اور ہم پارٹی کر رہے ہیں، یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تھی۔

اس ویڈیو کو بالی ووڈ میں خاص مقبولیت حاصل ہوئی۔ کئی مشہور اداکاروں نے دنانیر مبین کو کاپی کرکے ان کے انداز میں بولنے کی کوشش کی اور مختلف ویڈیوز بنا کر انھیں میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔


ای پیپر