Government hints to increase pensions of EOBI employees
کیپشن:   فائل فوٹو
02 May 2021 (09:46) 2021-05-02

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے اولڈ ایج بینیفٹ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔ اس اقدام کو مزدور اور غریب دوست قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے جاری پیغام میں دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یکم مئی کو اپنے ایک خصوصی ویڈیو بیان میں انہوں نے یہ اعلان کرکے ای او بی آئی ملازمین کو یہ خوشبری سنائی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام محنت کش بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جو پورے جذبے سے اپنے لئے، اپنے خاندان کیلئے اور پاکستان کیلئے محنت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خاص طور پر آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے مزدوروں کا احساس رویو پول ہم نے لانچ کیا ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں حکومت کی جانب سے کامیاب مزدور پروگرام لانچ کر دیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اس پروگرام میں مزدروں کیلئے اقدام اٹھائے گئے ہیں، خاص طور پر ان کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مزدور لوگ جو اپنا خود کا کاروبا شروع کرنے کے خواہشمند ہونگے، وہ ان قرضوں کو حاصل کرکے اپنا خواب حقیقت بنا سکیں گے۔

زلفی بخاری نے واضح کیا کہ اس پروگرام سے ناصرف پاکستان کے اندر رہنے والے مزدور بلکہ بیرون ملک نوکری کیلئے گئے مزدور بھی یکساں مواقع اور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جو مزدور بیرون ملک سے پاکستان آ کر کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کی بھرپور مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنا ہنر اور تجربہ یہاں آزما سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کیساتھ ساتھ جو سب سے اہم چیز ہے وہ یہ ہے کہ ہم انشا اللہ ای او بی آئی کے اندر رقم کو کم از کم تنخواہ کے قریب لے جایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ای او بی آئی پنشن 5250 روپے تھی جسے ہم صرف 18 مہینوں میں 8500 پر لے گئے ہیں۔ انشا اللہ اسے رواں سال دسمبر میں دوبارہ دیکھا جائے گا اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس میں رقم کو بڑھا دیا جائے۔


ای پیپر