کراچی میں الرٹ جاری
02 May 2020 (21:50) 2020-05-02

  کراچی :صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بھی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں پانچ سے 8مئی تک درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور اس دوران سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی۔

پی ڈی ایم اے نے کمشنر کراچی کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انتظامات مکمل رکھنے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے 1122ریسکیو ایمبولینس کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔


ای پیپر