تمام بڑی مارکیٹس کب کھولینگی،بڑی خبر آگئی
02 May 2020 (17:30) 2020-05-02

صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا یا کچھ اور ،لاہور کی تمام بڑی مارکیٹس کے صدور نے مارکیٹس کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور مارکیٹ کے تمام صدور نے مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے دکانیں 10 مئ کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ 10مئی کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی کو ریلیف نہ دیا تو تاجر ازخود دکانیں کھولنے کی طرف جائیں گے،عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تاجروں کو فوری طور پر مارکیٹ کھولنے کی اجازت دی جائے،صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ سفارشات بنا کر وفاق کو بھجوا دی ہیں۔


ای پیپر