رانا ثنا ء اللہ نے شیخ رشید کا پول کھول دیا
02 May 2020 (17:08) 2020-05-02

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء للہ خاں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا بیان مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑحکومتی مشینری استعمال کرکے شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے، انہیں کورونا کی کوئی فکر نہیں،شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں ،شہبازشریف کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں، اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں .

شیخ رشید جیسے سیاسی شیطان کے مقدر میں رمضان کے مہینے میں بھی سچ بولنا نہیں ہے ،شیخ رشید چئیرمن نیب کے کہنے پر شہباز شریف کے خلاف بیان دیتا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا شہبازشریف عوام کو کرپٹ، جھوٹے، نالائق، نااہل اور آٹاچینی چوروں سے بچانے آیا ہے ،پوری کی پوری حکومت شہبازشریف کے خوف میں مبتلا ہے ،شہبازشریف کے لندن سے لوٹنے کے بعد سے حکومت کے ستارے گردش میں آگئے ہیں ،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں،نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کرلے شہبازشریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہا عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے جیل جانے والے ہیں ،سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے،شیخ رشید کی مثال کیا پدی اور کیا پدی کا شورابہ ہے ،شہبازشریف کے خوف نے نالائق، نااہل اور چور حکومت کے اوسطان خطا کردئیے ہیں ،مشرف کی باقیات شہبازکو جیل سے ڈرانے کی ناکام کوشش نہ کریں،شیدا ٹلی اپنی وزارت اور دوسال میں 100مسافروں کے قتل کا جواب دے ،

رانا ثنائ اللہ نے شیخ رشید سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ ہر دور میں منتخب حکمرانوں کا وکیل بن جاتا ہے ،آج بھی شیخ رشید نیب نیاز ی گٹھ جوڑ کی وکالت کر رہا ہے ،شہبازشریف نے ہمیشہ کارکردگی اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے جس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا ،سیاسی یتیموں سے گزارش ہے کہ کورونا کی وبا اور عوام پر توجہ دیں۔


ای پیپر