رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کا اجلاس طلب
02 May 2019 (21:38) 2019-05-02

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 5 مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5مئی بروز اتوار بمطابق 29شعبان المعظم کی شام بوقت نماز مغرب طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا جس کی صدارت روئت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ، پشاور وغیرہ میں ان کے مقررہ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے جس میں رمضان المبارک کے چاند کی روئت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

ملک بھر سے موصول شدہ شہادتوں اور روئت ہلال کمیٹی کے ممبران کے فیصلہ کے مطابق مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن میڈیا پر چاند کی روئت اور رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے آغاز کے بارے میں اعلان کریں گے۔


ای پیپر