حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کر دی: سلمان رفیق
02 May 2019 (20:35) 2019-05-02

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان پر منحوس حکمران آ کر بیٹھ گئے ہیں

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ملک میں ڈالر کی صورتحال دیکھیں، بجلی، گیس اور ادوایات کی قیمتیں بڑھ چکیں، ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر کر دی گئی ہیں اور ادویات کی قیمتیں 72گھنٹوں میں کم کرنے کا مسٹر عمران خان کا وقت ہی پورا نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوان کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے‘ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ سونامی تباہی کا نام ہے‘تحر یک انصاف کے کے سپوٹران کو کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی ابتدائے عشق ہے، روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ چین میں جا کر وزیراعظم کہتے ہیں کہ درخت 1 ارب کی بجائے 5 ارب لگائے، وزیراعظم ایران میں جا کر جرمنی اور جاپان کو اکٹھا کر دیتے ہیں۔ ان جیسے غیر سنجیدہ جاہل حکمران ہوں گے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔


ای پیپر