قوم 200 روپے لیٹر پٹرول بھی برداشت کرے گی : فیصل واوڈا
02 May 2019 (20:05) 2019-05-02

مہمند: فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قوم 200 کا پٹرول بھی برداشت کرلے گی، ملکی بہتری کیلئے عوام پیٹ پر پتھر باندھنے کو تیار ہیں، ملک کو بیرونی نہیں اندرونی دشمنوں سے زیادہ خطرہ ہے۔

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں بیرونی طاقتوں سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے، کالا باغ ڈیم پر بھی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، ماضی کے حکمرانوں نے سیاسی مفاد کیلئے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔ پروپیگنڈا کیا گیا سابق چیف جسٹس کے ڈیم فنڈز سے مجھے مسئلہ ہے، مجھے ڈیم فنڈز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم بغیر کسی ڈر اور خوف کے ملکی مفاد میں کام کر رہے ہیں، پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ہمیں ملک چلانے کا درس دیتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کرپشن کا بادشاہ لندن کی سڑکوں پر بیٹھا نظر آتا ہے، احساس پروگرام کے ذریعے نوکریاں دینے کا آغاز کر رہے ہیں، ایک ارسطو اسمبلی میں ہمیں بتاتا ہے کہ حکومت کیسے چلائیں گے، درس دینے والوں کیلئے ڈیم کیساتھ پر آسائش جیل بھی بنانا ہوگی۔عوام نے ہمیں لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے کیلئیووٹ دیا، دشمن قوتوں نے ملک کو بنجر بنانے کی پوری کوشش کی، ہم نے کراچی کے غنڈے کی آواز بند کی، احتساب کا عمل کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے۔


ای پیپر