تصویر ٹوئٹر

سنگین غداری کیس، پرویز مشرف کی التوا کی درخواست منظور
02 May 2019 (13:17) 2019-05-02

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی التوا کی درخواست منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہے؟ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر علیل ہیں، وہ چل پھر سکتے ہیں نہ ٹھیک طرح بات کرسکتے ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی، عدالتی کارروائی رمضان کے بعد تک موخر کی جائے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ 3 روز رہ کر آئے ہیں۔ سابق صدر سے گفتگو بھی نہیں ہو پا رہی، جس پر خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس ملتوی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی جبکہ سابق صدر کی بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیا۔


ای پیپر