فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی
02 May 2019 (11:29) 2019-05-02

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، بعض مقامات پر ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ابر کرم برسنے سے گرمی کی شدت قدرے کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ میں بارش کی خوشخبری جبکہ جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی زوروں پر رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شرینی اور ماشکیل میں ہلکی بارش ہوگی۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

ہزارہ، ہری پور اور مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر