فوٹو سکرین شوٹ نیو نیوز

مہنگائی میں اضافے کے سوال پر عبد الرزاق داؤد پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے
02 May 2019 (10:26) 2019-05-02

ملتان: مہنگائی میں اضافے کے سوال پر مشیر خاص وزیراعظم عبد الرزاق داؤد پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ دنیا میں ہماری کپاس کی پوزیشن گر رہی ہے، ایک زمانہ تھا جب ہم کاٹن ایکپسورٹ کرتے تھے، ہم نے کاٹن کی پیداوار کو دوبارہ نمبر ایک پر لانا ہے۔

مہنگائی میں اضافے کے سوال پر مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا مجھے معلوم ہے کہ کاٹن اور کسانوں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ مجھے وقت دیں ان تمام چیزوں کے سمجھنے کا پھر آپ کو کچھ بتا سکوں گا۔ مہنگائی میں اضافے کے سوال پر مشیر خاص وزیراعظم عبد الرزاق داؤد پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے۔


ای پیپر