image by facebook

ہوواوے کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت میں پچاس فیصد اضافہ
02 مئی 2019 (09:32) 2019-05-02

نیویارک: موبائل فونز کی فروخت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، اسی لیے کمپنیوں میں مقابلہ بھی زیادہ ہے لیکن رواں برس ابتدائی چار مہینوں میں ہوواوے کمپنی بازی لے گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ہوواوے کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، اندازے کے مطابق موبائلز فون کی فروخت میں پچاس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری طرف دیگر موبائل فونز کمپنیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے رواں برس ہوواوے کمپنی دیگر کمپنیوں پر بازی لے جانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔


ای پیپر