Photo Credit Yahoo

بچپن میں بہت شرمیلی تھی ،دیپکا پڈکون
02 May 2018 (19:58) 2018-05-02

ممبئی: اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں ان بچوں میں سے بلکل نہیں تھی جو شیشے کے آگے کھڑے ہو کر اداکاری کی پریکٹس کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں ان بچوں میں سے بلکل نہیں تھی جو شیشے کے آگے کھڑے ہو کر اداکاری یا اس طرح کی پریکٹس کرتے ہیں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی .

لیکن جب میں والدین کے ساتھ تھیٹر جاتی تھی تو میں سوچتی تھی کہ میں کون سی سکرین پر آﺅں گی اور میں نے کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ میں کہاں جاﺅں گی یا کس قدر کامیابی حاصل کروں گی، فلمیں مجھے پسند تھیں، مجھے ان سے واقفیت محسوس ہوتی تھی اور سوچتی تھی کہ میں یہاں ہوں۔


ای پیپر