Photo Credit sportzwiki.com

آسٹریلوی بورڈ کا دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی سے رابطے کی تصدیق سے انکار
02 May 2018 (17:21) 2018-05-02

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی سے رابطہ کرنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کو مہمان کینگروز کی متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرنا ہے۔

اس حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کی جائے۔تاہم کینگروز بورڈ کے ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق سے انکار کیا اور کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ہماری سب سے اولین ترجیح ہے اور آسٹریلوی ٹیم کے نقطہ نظر سے ہم سیریز متحدہ عرب امارات سے کہیں اور منتقل کرنے پر غور نہیں کر رہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 1998 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا اور دونوں ممالک متحدہ عرب امارات، انگلینڈ اور سری لنکا کے میدانوں کو سیریز کے لئے نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔


ای پیپر