رائو انوار کی بیماری پر نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ پھٹ پڑے
02 مئی 2018 (17:16) 2018-05-02

کراچی : مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ را ؤ انوار بیمار نہیں مکار ہے، اگر اب انہیں ہتھکڑی لگاکر نہیں لایا گیا تو احتجاج کرکے پورا ملک بند کردیں گے،ہمیں اللہ کے بعد عدالت سے امید ہے، ر اؤ انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا۔


نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم معطل ایس ایس پی را ؤ انوار بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ را ؤ انوار بیمار نہیں مکار ہے، اگر اب انہیں ہتھکڑی لگاکر نہیں لایا گیا تو احتجاج کرکے پورا ملک بند کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ را ؤ انوار تو بہادر تھا، اب حیلے بہانے بنارہاہے، ہمیں اللہ کے بعد عدالت سے امید ہے، ر اؤ انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا۔


ای پیپر