سونم کپور 8 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی
02 مئی 2018 (17:11) 2018-05-02

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔


تفصیلات کے مطابق دونوں خاندان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک ہفتے بعد ممبئی میں شادی کی تقریب ہوگی ۔


دونو ں فیملیز نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی خبر کو انتہائی فخریہ انداز میں بتایا اور ساتھ ہی دونوں خاندانوں کے احترام اور پرائیوئسی کے خیال کرنے کی گزارش کی ہے ۔اپنے بیان میں دونوں خاندانوں نے وضاحت نہیں کہ شادی کی تقریبات کتنے دن چلیں گی اور کتنے لوگ شریک ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور تقریب کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔


ای پیپر