پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی
02 مئی 2018 (15:20) 2018-05-02

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے ۔


قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے خواتین ملکی آبادی کی 58 فیصد ہیں پھر بھی رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی جیسے پست ذہنیت کے لوگ خواتین کو نشانہ بنانے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ان لوگوں نے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کر کے خواتین کے حقوق کی باتیں کرنے والے حکمرانوں کو پول کھول دیا ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ان دونوں افراد کس سرکاری عہدوں سے فارغ کیا جائے اور رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی اپنے اس بیان پر قوم سے معافی مانگیں ۔


مزید برآں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر سوموٹو ایکشن لیں تاکہ آئندہ خواتین کی توہین کرنے کی روایت ختم ہو سکے۔


ای پیپر