انوشکا شرما 30 سال کی ہو گئیں
02 مئی 2018 (09:58) 2018-05-02

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکایکم مئی کو بھارت کے شہر ایودھیا میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے 2007 ء میں ماڈلنگ سے اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا۔ 2008 میں ،’’رب نے بنادی جوڑی‘‘نامی فلم سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم سے ہی وہ بالی وڈ پر چھاگئیں۔

ان کا شمارآج بھاری معاوضہ وصول کرنیوالی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔اداکارہ انوشکا کی تین فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں سوئی دھاگہ، زیرو اور سنجو شامل ہیں۔ تینوں فلمیں انوشکا کے کریئر کی اہم فلمیں ہیں۔


ای پیپر