Biden and Russian President Putin
02 مارچ 2021 (22:00) 2021-03-02

واشنگٹن :امریکی صدر بائیڈن نے جہاں سعودی عرب سے متعلق تعلقات کو از سر نوجائزہ لینے کا فیصلہ سنا دیا ہے وہیں روس کیخلاف اچانک بڑی پابندیوں نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق روسی صدر کے ناقد 'الیکسی ناوالنی ' کو مبینہ طور پر زہر  دینے کے ایشو کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ نے روس پر پابندیاں عائد کر دیں ،امریکی حکام کے مطابق 14 روسی کمپنیوں اور 7 روسی حکام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

روسی صدر کے ناقد 'الیکسی ناوالنی ' کو مبینہ طور پر زہر  دینے  کے معاملے پر امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کردی ہیں،بائیڈن انتظامیہ کے سینئر  حکام کا کہنا ہے کہ 14 روسی کمپنیوں   اور 7 روسی  حکام پر  پابندیاں عائد  کردی گئی ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس کے کانفرنس ہال سے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے  امریکی حکام کا کہنا تھا یہ پابندیاں یورپی یونین کے ساتھ مشاورت کے بعد عائد کی گئی ہیں۔ ادھر روس کا کہنا ہے مغرب کی طرف سے پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا،روس نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ بھی جوابی اقدامات کیلئے تیار رہے ۔


ای پیپر