جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد کیخلاف کیس دائر
سورس:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (21:14) 2021-03-02

برلن: صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے  قتل کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کرمنل کیس دائر کردیا۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نےجرمنی کی عدالت میں سعودی ولی عہد پرانسانیت کے خلاف جرائم کا کیس دائرکیا۔ سیکرٹری جنرل آرایس ایف کرسٹوف ڈیلائر کا کہناہے کہ جرمن پراسیکیوٹرجمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ایکشن لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ دو سال بعد جاری کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔

سعودی عرب نے امریکی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی قرار دیا تھا۔

 بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر