Bilawal Bhutto Big Announcement about Senate Election
02 مارچ 2021 (20:47) 2021-03-02

اسلام آباد :سینٹ الیکشن سے ایک رو ز قبل ہی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ممبران کو قابو میں رکھے ،ہمارا مقصد پارلیمنٹ کی بالا دستی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا 3 سال میں حکومت مسائل حل نہیں کرسکی،پی ڈی ایم کی جدوجہد سے عمران  خان  پریشان ہیں،پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں جیت چکی ہے،انہوں نے کہا الیکشن میں کہیں پیسہ استعمال ہورہا ہے تو وہ حکومت کررہی ہے، عمران خان سینیٹ الیکشن میں پیسہ استعمال کررہےہیں،اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو پیپلزپارٹی الیکشن اپنے سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر لڑ رہی  ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے میں نے تو عمران خان کو بھی خط لکھا،  جس کاز  کے لئے  آئے تھے وہ مکمل ہوگیا ، اب بھونڈے الزامات لگا رہے ہیں ، نہ نام پتہ ہے نہ یہ پتہ کہ کون ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے آپ اپنے ارکان کو سنبھالیں،عمران خان آج خود اراکین اسمبلی سے مل رہے ہیں ،پچاس پچاس کروڑ فنڈ بھی دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔


ای پیپر