Yousaf Raza Gilani Response on Ali haider Gilani Video
02 مارچ 2021 (20:30) 2021-03-02

کراچی :سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے اپنے بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے میں نے تو عمران خان کو بھی خط لکھا،  جس کاز  کے لئے  آئے تھے وہ مکمل ہوگیا ، اب بھونڈے الزامات لگا رہے ہیں ، نہ نام پتہ ہے نہ یہ پتہ کہ کون ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئےکہا تمام الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوتے ہیں،عمران خان ہماری وجہ سے آج اپنے ارکان پارلیمنٹ سے مل رہےہیں،ان کو کس بات کا خوف ہے، پی ٹی آئی اپنے لوگوں پر شک کررہی ہے،انہوں نے کہا ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اور یہ حق ہمارے سے کوئی نہیں چھین سکتا ،ماضی میں بھی ووٹ مانگتے رہے ہیں اور اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں ۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے آپ اپنے ارکان کو سنبھالیں،عمران خان آج خود اراکین اسمبلی سے مل رہے ہیں ،پچاس پچاس کروڑ فنڈ بھی دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔

گیلانی نے کہا جس کاز کیلئے آئے تھے وہ مکمل ہو گیا ،بھونڈے سےالزامات لگائے ہیں ، نہ نام پتہ  ہے نہ یہ پتہ  کہ کون ہے،انہوں نے کہا ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں ۔


ای پیپر