Ali haider gilani
02 مارچ 2021 (20:00) 2021-03-02

ملتان :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ویڈیو میں میرے دوست مجھ سے سینٹ الیکشن پر بات کر رہے تھے ،منظر عام پر آئی ویڈیو میری ہے ،سینٹ الیکشن پر بات ہو رہی ہے ،ویڈیو میں میری گفتگو سب کےسامنے ہے ۔

علی حیدر گیلانی نے کہا ہم نے ووٹ مانگا ہے ضمیر کا جو ہم نے ساری زندگی مانگا ہے ،عمران خان صاحب نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کےسا منے ہے ،انہوں نے 50،50 کروڑ روپے فنڈ دئیے کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں ،ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میںحصہ نہیں ڈالا ،تمام ممبرا ن اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے ،ہم نے پھر بھی ملنا ہے اور ووٹ بھی مانگنا ہے ،ویڈیو میں ملنے والے ممبران نے کہا کہ ہم ووٹ گیلانی صاحب کو دینا چاہتے ہیں ۔

علی حیدر گیلانی نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے اپنے تمام اراکین کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ،الیکشن کمیشن کو بھی اس پر نوٹس لینا چاہیے ،علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں کہیں ووٹ کیلئے پیسوں کی بات نہیں کی گئی ،اراکین اسمبلی نے کہا کہ ہم گیلانی صاحب کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ،ایسے میں انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ہماری پارٹی ووٹ چیک کرے تو کیا کریں ،جس پر ہم نے اپنے پی ٹی آئی دوستوں کیساتھ تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔


ای پیپر