Shahbaz Gill New Statement
02 مارچ 2021 (19:41) 2021-03-02

اسلام آباد :معاون خصوصی شہباز گل نے سینٹ الیکشن میں دھاندلی کرنے اور کروانے کی نئی ویڈیو سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں،آج سامنے آنے والی ویڈیو انتہائی شرمناک ہے،کسی بھی جمہوری قوم کیلئے  ایسے شرمناک مناظر نہیں  ہوسکتے ،یہ مناظر ایک دن میں نہیں ہوئے ،آج کی ویڈیوز سے ثابت ہو چکاکہ کیسے مافیاز متحرک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن سے قبل سابق وزیر اعظم گیلانی کے بیٹے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہباز گل نے کہا آج سامنے آنے والی ویڈیو انتہائی شرمناک ہے، یہ مناظر ایک دن میں نہیں ہوئے ،سپریم کورٹ سےنااہل سابق وزیراعظم کابیٹا ووٹ کا بھاؤ تاؤبتا رہاہے،یہ وہ ہی سابق وزیر اعظم ہیں جنہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا تھا ۔

شہباز گل نے کہا  ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ووٹوں کی خریدو فروخت کی کوشش کی،آج کی ویڈیو سے ثابت ہے کیسے مافیا ز متحرک ہیں،ان مافیاز سے ارکان اسمبلی کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے،الیکشن کمیشن ویڈیو سامنے  آنے پر علی گیلانی کے خلاف ایکشن لے ، انہوں نےکہا یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے ،وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کی شفافیت کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نےایک دوسرےکےپیٹ پھاڑنےتھے،سب جانتےہیں ترک خاتون اول کاہارکیسےچوری کیاگیا،ملتان میں بمعہ اہل وعیال لوٹ مارکا بازارگرم کیاگیا،عمران خان کہتےتھےمافیاسینیٹ الیکشن شفاف نہیں ہونےدےگا،مطالبہ  ہے سینیٹ الیکشن کی شفافیت کیلئے اس مافیا کو نکیل ڈالی جائے،یوسف رضا گیلانی اخلاقی،قانونی طور پر الیکشن لڑنے کا جواز کھو چکے،الیکشن کمیشن  سےہر طرح کی معاونت  کے پابند ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کسی جماعت نے ووٹ بیچنے یا خریدنے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے نہیں نکالا،عمران خان نے 20ارکان کوپارٹی سےنکال دیا،سپریم کورٹ نےکہاخریدوفروخت ہوتی ہےروکنی چاہیے،ویڈیومیں نظرآنےوالےایم این اےکانام ابھی نہیں بتاسکتے،تمام چیزیں وقت کےساتھ سامنےآجائیں گی،سپریم کورٹ نےکہالوٹ مارروکنےکیلئےٹیکنالوجی استعمال کی جائے،الیکشن کمیشن کوٹیکنالوجی چندگھنٹےمیں ممکن بنانےکاکہا،افسوس!الیکشن کمیشن نےعدالتی فیصلےپرفوری عملدرآمدنہیں کیا،ٹیکنالوجی کااستعمال ہوتوچوری  روکی جاسکتی ہے،2018 میں بھی ہمارے 20 ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کی گئی ۔


ای پیپر